ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور سمندر میں ماہی گیر ڈوب کر ہلاک

مرڈیشور سمندر میں ماہی گیر ڈوب کر ہلاک

Fri, 24 Jun 2022 18:43:04    S.O. News Service

بھٹکل:24؍ جون(ایس اؤ نیوز)مچھلی شکار کےلئے سمندر میں گیا ایک ماہی گیر ڈوب کر ہلاک ہونے کا واقعہ تعلقہ کے بائیلور گرام پنچایت حدود کے تنگار میں پیش آیا ہے۔

مہلوک کی شناخت بائیلور کےدوڈبلسے نیرگدے کا مکین ناگراج گوند ہری کنتر (47) بتائی گئی ہے۔ معاملے کو لےکر مہلوک کی بیوی گوری ناگراج ہری کنتر نے پولس تھانے میں شکایت درج کی ہے۔ مرڈیشور پولس تھانےمیں کیس درج کرلینے کے بعد جانچ جاری ہے۔


Share: